کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)امیرجماعت اسلامی بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی مولاناہدایات الرحمان بلوچ نے کہاکہ لاپتہ افرادکامسئلہ بلوچستان کاسب سے بڑااورحساس مسئلہ ہے مقتدرقوتیں حکمران سیکورٹی فورسزماوں بہنوں کے دردمحسوس کریں مسخ شدہ لاشیں پھیکنے لواحقین کے گھروں پرچھاپے بندکیے جائیں اگرلاپتہ افرادکومارے گیے ہیں توان کی لاشیں حوالے کیے جائیں۔وزیراعلی کودیگرسلگتے قومی اجتماعی مسائل کے حل لاپتہ افرادکے مسئلے کے حل 20تجاویزدے دیے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے مسنگ پرسن کے کیمپ میں ماماقدیدبلوچ اورجماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیرزاہداختربلوچ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ سول ہسپتال میں 34مسخ شدہ لاشیں لانے کی خبرنے لاپتہ افرادکیخاندان کوتشویش میں مبتلاکردیالاشیں مسخ بھی کردیے ہیں اس کے باوجودان کے لواقین کودیکھایے نہیں جارہے بندوق طاقت فوجی آپریشن پولیس گردی کی بنیادپرفیصلے مسلط نہ کیے جائیں 15سال سے لاپتہ افرادکی بازیابی کیلئے تمام رکاوٹوں کے باوجوداحتجاجی کیمپ لگاناواحتجاج کرنے پرماماقدیربلوچ کی خدمات قابل تعریف ہیں۔اوران بلوچ اوران کے خاندان کے گھروں پرچھاپوں وتشددکی مذمت کرتے ہیں اپوزیشن لاپتہ افرادکے مسئلے کواجاگراورحکومت حل کرنے میں پہل کریں لاپتہ افرادبلوچستان کاحقیقی انسانی مسئلہ ہے جس کابیٹابھائی شوہرگم ہو اسی کوان کاادراک واندازہ ہوسکتاہے انہوں نے کہاکہ لاپتہ افراد بلوچستان کا سب سے بڑا مسلہ ہیں۔ہر پلیٹ فارم پر اس مسلے کو اجاگر کیااورکرتارہونگا۔بدقسمتی سے اس اہم بنیادی انسانی مسئلے کے حل کیلئے نہ وفاق نہ صوبائی حکومت نہ عدلیہ سنجیدہ ہیں جماعت اسلامی نے ایوان کے اندروباہرہمشیہ لاپتہ افرادکی بازیابی اوردیگر سلگتے مسائل کے حل کیلئے بھرپورکرداراداکیااورہرسطح پرآواز اٹھائی ہے۔اس حساس صوبے میں سیاسی جدوجہد بہت مشکل ہیں۔ہرطبقے ورکرز کو لاپتہ افراد کے مسائل کے حوالے سے اکھٹا کریں گے۔
لاپتہ افرادکامسئلہ بلوچستان کاسب سے بڑااورحساس مسئلہ ہے،مولانا ہدایت الرحمان بلوچ

