کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری ترقی اور خوشحالی کا دارومدار محکمہ مواصلات و تعمیرات کی بہتر کارکردگی پر منحصر ہے محکمہ مواصلات و تعمیرات کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور جدید ٹیکنالوجی میسر کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ان خیالات کا صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کوئٹہ زون بلڈنگ میں شامل اضلاع جن میں پشین چمن قلعہ عبداللہ قلعہ سیف اللہ لورا لائی ژ وب کے اضلاع شامل ہیں ان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق جاہزہ اجلاس کی کرتے ہوئے کہا اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر چیف انجینئر بلڈنگ کوئٹہ زون غلام محمد زہری کے علاؤہ کوئٹہ زون بلڈنگ میں شامل تمام کے انجینئر آفیسران بھی موجود تھے اجلاس کو تمام اضلاع کے انجینئر آفیسران نے اپنے اپنے اضلاع میں جاری بلڈنگ سیکٹر میں منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کی کارکردگی کو مذید بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے محکمہ کے جتنے بھی تیکنیکی مسائل ہیں انھیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں حاہل رکاوٹیں ختم ہوں انہوں نے کہا کہ صوبے یہ اضلاع دور دراز اور پھیلے ہوئے علاقوں پر مشتمل ہے لہذا ان علاقوں میں رہنے والے افراد کو جتنی بھی زیادہ سہولیات میسر کریں تو ان کے کہی مساہل ان کے دہلیز پر ہی حل ہونگے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے مذید کہا کہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے میعار پر کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور اس حوالے سے ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ میں خود بھی کرونگا اور تمام آفیسران بھی یہ یقینی بناہے کہ جاری سکیمات کی مانیٹرنگ ہو۔ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی انفراسٹرکچر کی بہتری اور صوبے کے عوام کو جدید سہولیات چاہے روڈز سیکٹر ہو یا بلڈنگ سیکٹر میں ہوں انہیں فراہم کرنا محکمہ مواصلات و تعمیرات کی زمہ داری ہے اور اس زمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانا ہمارا نصب العین ہونا چاہیے۔
صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے میعار پر کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،میر سلیم احمد کھوسہ

ٹیگز:
میر سلیم احمد کھوسہ
