کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)زیارت کے علاقے ڈومیارہ کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے زیتون اور صنوبر کے قیمتی درختوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ محکمہ جنگلات حکام کے مطابق پیر کو زیارت کے علاقے ڈومیارہ کے جنگلات میں 6 بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے زیتون اور صنوبر کے قیمتی درختوں کو لپیٹ میں لے لیا، محکمہ جنگلات کے مطابق آگ پر قابوپا نے کے لئے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سبی کے ہمراہ ضلعی انتظامیہ بھی اقدامات کرری ہے 80فیصد آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
زیارت کے علاقے ڈومیارہ کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے زیتون اور صنوبر کے قیمتی درختوں کو لپیٹ میں لے لیا

ٹیگز:
زیارت
