کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ نے کہاکہ درخت ماحول کو درست رکھنے اور خوب صورتی بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔شجرکاری کیلئے ماحول دوست پودوں اور درخت کا انتخاب کیا جائے جو کہ کوئٹہ کے موسم کے مطابق پروان چڑھئے۔ عوام کو شجرکاری مہم کی اہمیت اور ماحول پرسبزے کے مفید اثرات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے۔سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں گے تاکہ ماحول صاف اور آلودگی کی روک تھام ممکن ہوسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز کالج کوئٹہ اور سائنس کالج کوئٹہ میں درخت لگاکر شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ شجرکاری مہم کا مقصد ماحولیات، قدری وسائل کو استعمال کرتے ہوئے جنگلات کے پھیلاو اور سبزے کے تحفظ کو یقینی بنانا شامل ہے انہوں نے کہاکہ سٹرکوں کے اطراف اور تعلیمی اداروں میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں گے۔شجرکاری مہم کے دوران لوگوں کو گھروں میں لگانے کیلیے درخت فراہم کیے جارہے ہیں تاکہ وہ اپنے گلی محلوں میں بھی درخت لگاکر ماحول کو درست رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ شہر کے ماحول کو بہتر بنانے کیلیے درخت انتہائی اہم کردار اداکرتے ہیں ہمیں چاہئے کہ قدرت کے اس انمول تحفے کو ضیاع ہونے سے بچائیں اور جہاں تک ہو درختوں کی حفاظت کریں تاکہ فضا صاف رہے جس سے ہر ذی روح مستفیض ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ درخت کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرتے ہیں اور ہمارے سانس لینے کے لیے آکسیجن پیدا کرتے ہیں۔ جوکہ آلودگی اور شور کی سطح کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ درخت ماحول کے درجہ حرارت اور نمی کو برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ یہ مٹی کے کٹاؤ کو روکتے ہیں اور گرم گرمیوں میں ہمیں سایہ فراہم کرتے ہیں۔
درخت ماحول کو درست رکھنے اور خوبصورتی بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ

ٹیگز:
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
