تربت(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی ایک روزہ دورے پر تربت پہنچے، جہاں انہوں نے سیٹلائٹ ٹاؤن میں سردار عزیر بزنجو کے گھر جا کر ان کے بیٹے مفتی شاہ میر عزیز کی شہادت پر تعزیت کی۔وزیراعلیٰ نے شہید کے بلند درجات کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ مفتی شاہ میر عزیز کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور حکومت شہید کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔اس موقع پر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی، پارلیمانی سیکرٹری برائے توانائی میر اصغر رند، میر عبیداللہ گورگیج، ممبر قومی اسمبلی ملک شاہ گورگیج اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا تربت کا مختصر دورہ، سردار عزیر بزنجو سے اظہار تعزیت

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
