کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)نیشنل گیمز میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں گے اورمختلف گیمز میں شریک ہونے والے کھلاڑیوں کے ٹرائلز کو مکمل شفاف رکھنے کے لیے میں خود نگرانی کروں گا، ان خیالات کااظہار ڈائریکٹر جنرل کھیل یاسر بازئی نے اپنی صدارت میں منعقد ایک اجلاس میں کی مذکورہ اجلاس میں محکمہ کھیل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ایڈمن اور ایکٹویٹیز سمیت اولمپکس کمیٹی کے ممبران گل کاکڑ اور شیرمحمد نے بھی شرکت کی ، اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ کراچی میں منعقدہ نیشنل گیمز میں ان کھلاڑیوں کو مواقع دیئے جائیں گے جو ٹرائلز میں اپنی قابلیت ثابت کریں گے ٹرائلز محکمہ کھیل کے ماہر کوچز اورمتعلقہ کھیل سے تعلق رکھنے والے سینئر کھلاڑیوں اورذمہ دار آفیشلز کی زیر نگرانی منعقد کیے جائیں گے اور ٹرائلز کو مکمل طورپر صاف و شفاف طریقے سے منعقد کرنے کے لیے ڈی کھیل خود نگرانی کریں گے اور ایک متفقہ طورپر ایک ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دی گئی جو تمام امور کی نگرانی کرے گی جس میں نیشنل گیمز میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا بھی ہوگا، شرکاء اجلاس جن میں ڈی جی کھیل یاسر بازئی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن محب الرحمن ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹویٹیز آصف لانگو ، اولمپکس کمیٹی کے عہدیداران گل کاکڑ اور شیر محمد نے اس بات کا اعادہ کیا کہ کراچی میں منعقدہ نیشنل گیمز میں بھرپور طریقے سے شرکت کی جائے گی اور تمام کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی، آخرمیں یہ فیصلہ کیاگیا کہ تمام کھیلوں کے ٹرائلز 5,6اور 7 اپریل کو منعقد ہوں گے۔
نیشنل گیمز کیلئے منعقدہ ٹرائلز کی خود نگرانی کروں گا،یاسربازئی

ٹیگز:
یاسربازئی
