اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام(ف) نے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین سے رابطے کا فیصلہ پی ڈی ایم کی قیادت کرے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ فاشسٹ حکومت جب سے آئی ہے، سیاست پر پابندی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو آئینہ دکھائیں تو مشتعل ہو کر مار پیٹ پر اتر آتے ہیں، پی ڈی ایم تحریک میں سینیٹ انتخاب، ماہ رمضان اور گرمی کی وجہ سے وقفہ آیا۔مولاناعبد الغفور حیدری نے کہا کہ پی ڈی ایم 4 جولائی سے سوات،کراچی اور پھر ڈویڑن سطح پرجلسے کرے گی، جہانگیر ترین سے رابطہ کا فیصلہ پی ڈی ایم کی قیادت کرے گی۔
حکمرانوں کو آئینہ دکھائیں تو مشتعل ہو کر مار پیٹ پر اتر آتے ہیں، مولاناعبدالغفورحیدری

ٹیگز:
حکمرانوں
