خضدار(ڈیلی گرین گوادر)تحصیل وڈھ کے سٹی ایریا میں بدرنگ کے مقام پر کراچی سے کوئٹہ آنے والی کار ٹرالر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق حادثہ گزشتہ روز پیش آیا، جہاں کار اور ٹرالر کے درمیان شدید تصادم ہوا۔ حادثے کے نتیجے میں بی بی فضیلہ زوجہ مجیب اللہ موقع پر جاں بحق ہوگئیں، جبکہ زخمیوں میں مجیب اللہ ولد عبدالکریم اور زینب بنت مجیب اللہ شامل ہیں۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں کوئٹہ ریفر کر دیا گیا ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ حکام تحقیقات کر رہے ہیں۔
وڈھ،ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق،دو افراد زخمی

ٹیگز:
وڈھ
