اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس جاری ہے جس سے صدر مملکت آصف علی زرداری خطاب کررہے ہیں تاہم اپوزیشن ارکان کی جانب سے مسلسل نعرے بازی کا سلسلہ جاری ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کا خطاب شروع ہوتے ہی پی ٹی آئی ارکان نے ڈیسک بجاکر احتجاج شروع کردیا،شدید نعرے بازی کے باعث صدر نے کانوں پر ہیڈفون لگالیے، صدر زرداری اپنے خطاب میں حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پراظہارخیال کررہے ہیں۔
اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کے علاوہ ترکی، متحدہ عرب امارات، آذربائیجان، فلسطین، جرمنی، فرانس اور عراق کے سفیر بھی اجلاس میں شریک ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ بلوچسستان سرفراز بگٹی بھی پارلیمنٹ میں موجود ہیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھی مہمانوں کی گیلری میں موجود ہیں۔

