کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی معاشی بدحالی کو معاشی ترقی بنا دینے سے عوام کی قسمت نہیں بدلے گی، عمران خان کی فوٹو شاپ معاشی ترقی کو پاکستان کے عوام مسترد کرچکے ہیں، پی ٹی آئی کیوں خیبرپختونخوا کے اعلی تعلیمی اداروں کے بجٹ میں کٹوتی کررہی ہے؟ شرح غربت 40 فیصد تک ہونے کا اندازہ تشویشناک صورتحال کی جانب اشارہ کررہا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا بڑی بڑی باتیں کرنا عمران خان کی عادت ہے، پاکستان میں 21 فیصد سے زائد شرح غربت معاشی ترقی کے دعووں کو غلط ثابت کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تباہ کن مہنگائی نے عام آدمی کا جینا مشکل کردیا، ایسے میں فراڈ معاشی ترقی کی باتیں عوامی غم و غصے کو مزید بھڑکارہی ہیں، مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن سے نجات کے لئے ضروری ہے کہ عمران خان کے اسٹیٹس کو کو توڑا جائے

