کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں محکمہ خوراک کے گوداموں میں گندم کی 8 لاکھ بوریاں پڑے پڑے خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا، صوبائی حکومت نے گندم اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے کی ہدایت کردی مگر دو سال قبل خریدی گئی گندم کی قیمت موجودہ قیمت سے زیادہ ہے محکمہ خوراک بلوچستان نے دو سال قبل گندم کی دس لاکھ بوری گندم زمینداروں سے خرید کر اسٹاک کی تاکہ گندم کی کمی کی صورت میں فلور ملزمالکان کو دی جاسکے،تاہم گذشتہ سال گندم کی اچھی فصل ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں آٹا اور گندم وافر مقدار میں موجود رہا اب بلوچستان میں محکمہ خوراک کے گوداموں میں 8 لاکھ بوریاں گندم موجود ہیں،محکمہ خوراک کے گوداموں میں بہتر سہولیات نہ ہونے سے یہ گندم خراب ہونے کا خدشہ ہے اس صورتحال کے پیش نظر صوبائی حکومت نے گندم اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے کی ہدایت کردی ہے مگر دو سال قبل خریدی گئی گندم کی قیمت موجودہ قیمت سے زیادہ ہونے کی وجہ محکمہ خوراک کو بڑے پیمانے پر مالی نقصان کا اندیشہ ہے۔
بلوچستان میں محکمہ خوراک کے گوداموں میں گندم کی 8 لاکھ بوریاں پڑے پڑے خراب ہونے کا خدشہ

ٹیگز:
محکمہ خوراک
