خاران(ڈیلی گرین گوادر)خاران آئل اینڈ ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے تعاون اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خدارحیم میروانی کی زیر قیادت ضلعی انتظامیہ میونسپل کمیٹی خاران کے اشتراک محکمہ ایجوکیشن کے زیراہتمام سے منشیات جیسی لعنت اور چھٹکارا حاصل کرنے سے آگاہی واک کا انعقاد ماڈل اسکول کے ہال میں آگاہی سیمینار انسداد منشیات پوری قوم کا مسئلہ ہے اس پر ہمیں مل کر سوچنا ہوگا اس واک کے انعقاد سے آگہی حاصل ہوگی کہ منشیات ایک خطرناک چیز ہے جس سے بچاؤ ممکن اور ضروری ہے۔ ہر آدمی کو منشیات جیسی لعنت کے خلاف اٹھنا ہوگا منشیات کی وباء تیزی سے پھیل رہی ہے اور نشہ ایک بہت بڑی لعنت ہے جس سے ہماری آنے والی نسلیں تباہ ہوسکتی ہیں۔اس مارچ کا مقصد نشے کے خلاف آگاہی پھیلانا ہے اسکول اور نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچانا ہمارا فرض ہے اس واک کا مقصد اس بات کا احساس دلانا تھا کہ نشے کی عادت انسان کی زندگی خطرے میں ڈال دیتی ہے اور اس سے چھٹکارا پانے کے لئے ہم سب کو مل کر نشے سے انکار کرنا ہوگا یہ پیغام دینے کے لئے ہے منشیات کے خاتمے کے لئے ہر شعبہ جات کے لوگوں کو کام کرنا ہے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خدارحیم میروانی،نوروز خان مسکان زئی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر،وائس پرنسپل یوسف علی،حاجی محمد عثمان حسنی،شعیب سرگلزئی و دیگر شرکاء کا خطاب اس واک میں طلباء کے ساتھ اساتذہ ماڈل ہائی اسکول اسٹاف،محکمہ ایجوکیشن کے آفیسران،عام عوام نے بھی شرکت کی واک کا آغاز ماڈل ہائی سکول خاران شروع ہوکر مین شاہراہوں سے اختتام پذیر ہوا س موقع پر واک کے شرکاء نے نشے سے انکار۔زندگی سے پیار کے بینر اٹھا رکھے تھے
نشہ ایک بہت بڑی لعنت ہے جس سے ہماری آنے والی نسلیں تباہ ہوسکتی ہیں،ڈاکٹر خدارحیم میروانی

ٹیگز:
نشہ
