پسنی : پسنی رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی نے اپنے فنڈز 25لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ میر رحمت کلمتی پبلک لائبریریکا افتتاح کردیا۔اس موقع پر میر طارق رند کہدہ علی،سیٹھ امان جمعہ کلانچی،بابا میر نوراحمد،صابر واڈیلہ،غلام نبی بلوچ،شیخ سمیت دیگر بھی ان ہمراہ تھے رکن صوبائی میر حمل کلمتی نے فیتہ کاٹ کر لائبریری کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر نے لائبریری کو درپیش مشکلات سے اْنہیں آگاہ کیا ایم پی اے میر حمل کلمتی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے ایم پی اے فنڈز سے گوادر،جیونی،اورماڈہ اور پسنی میں پبلک لائبریری تعمیر کرائے ہیں اور اْن میں سہولیات پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ میررحمت کلمتی پبلک لائبریری کے لیے سولرسسٹم،لیف ٹاپ مہیا کیا جائے گا جبکہ پانی کا کنکشن بہت بحال کردیا جائے گا انہوں نے کہا کہ روٹریکٹ کلب گوادر سے بھی میر رحمت کلمتی لائبریری کو کتب فراہم کرنے کی کوشش کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ میررحمت کلمتی لائبریری کو مذید فحال بنایا جائے گا اور جو لوگ ابھی رضاکارانہ طور پر میر رحمت کلمتی لائبریری کو چلا رہے ہیں انہیں میونسپل کمیٹی پسنی سے ماہانہ اْجرت دلانے کی بات کرونگا تاکہ اْن کا گزر بسر ہوسکے۔
پسنی، میر حمل کلمتی نے اپنے فنڈز تعمیر شدہ میر رحمت کلمتی پبلک لائبریر ی کا افتتاح کردیا

ٹیگز:
پسنی، میر حمل کلمتی
