خضدار(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سرابراہ سردار اختر جان مینگل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی جھوٹے سے عیاں ہے مقدمات میں بچوں اور خواتین کو بھی نامزد کیا گیا ہےاپنے ساتھیوں کے ہمراہ وڈھ تھانے میں کئی روز سے گرفتاری دینے کے لیے بیٹھا ہوں لیکن پولیس کی جانب سے نہ تو ہمیں گرفتار کیا جا رہا ہے اور نہ ہی مقدمات واپس کیے جاتے ایک ہی دن میں ہزاروں لوگوں کے خلاف متعدد مقدمات درج کرنے کا مقصد محض دھمکانے کی ناکام کوشش ہے ہم اس وقت تک تھانے میں بیٹھے رہیں گے جب تک بوگس مقدمات ختم نہیں کیے جاتےتمام مقدمات بے بنیاد ہیں اس لیے تین مقدمات ختم کیے گئے ہیں چوتھے مقدمے کے واپس لینے تک ہم پولیس تھانے میں بیٹھے رہیں گےضلع انتظامیہ نے مقامی تاجروں سے ایک معاہدہ کیا تھا کہ تمام مقدمات واپس لیے جائیں گےتاہم ابھی تک جو سب سے اہم مقدمہ ہے قائم ہےاس مقدمہ میں 600 سے زائد افراد نامزد کیے گئےاس میں دہشت گردی کے دفعات شامل ہیں، اور وغیرہ میں میرا نام بھی ہےاس مقدمے کا مقصد وڈھ کے لوگوں کو خوف زدہ کرنا ہے اس احتجاج کے بعد پورے صوبے میں پارٹی کے لیڈرز گرفتاری دیں گے۔
ہم اس وقت تک تھانے میں بیٹھے رہیں گے جب تک بوگس مقدمات ختم نہیں کیے جاتے،سردار اختر جان مینگل

ٹیگز:
سردار اختر جان مینگل
