کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے کوئٹہ میں مصروف دن گزارا جہاں ان سے میر جہانزیب لانگو نے ملاقات کی اور باہمی امو رپر تفصیلی تبادلہ خیال کیا دریں اثناء بلوچستان رائفل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اور بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر حاجی عدنان نے ملاقات اور نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ا ور بلوچستان رائفل ایسوسی ایشن سے متعلق اپنے مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے کہا کہ صوبائی حکومت بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کے لئے مثبت اقدامات کررہی ہے اور جہاں بھی بلوچستان کے نوجوانوں کو کھیلوں کے حوالے سے رہنمائی کی ضرورت پڑی تو وہ ان کی حوصلوں کی سرپرستی کے لئے مثبت اقدامات اٹھانے سے گریز نہیں کریں گے
صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے میر جہانزیب لانگو اور حاجی عدنان کی ملاقات

ٹیگز:
امیر حمزہ
