ڈیرہ اللہ یار+اوستہ محمد(ڈیلی گرین گوادر)اوستہ محمد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرازخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق اوستہ محمدکے علا قے پولیس تھانہ کیٹل فارم کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گوٹھ رجب خان گولہ کے رہائشی صوفی فتح محمد گولہ اور پہلوان خان گولہ جاں بحق جبکہ میر محمد گولہ شدید زخمی ہو گیا پولیس نے لاش اور زخمی کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جا ری ہے۔دریں اثناء ڈیرہ اللہ یار کے قریب خانپور کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے کار میں سوار ایک ہی خاندان کے 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا، جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین نے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجاَ روڈ بند کر دیا، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کیٹل فارم کی حدود خانپور کے مقام پر 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 6 نامعلوم مسلح افراد نے کار پر اندھا دھند فائرنگ کردی جسکے باعث کار میں سوار ایک ہی خاندان کے 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا، گولہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کار میں سوار ہو کر ڈیرہ اللہ یار سے اپنے گا?ں راحب گولہ خانپور جا رہے تھے کہ پل کے مقام پر واقعہ پیش آیا، جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت عبدالرحیم ولد میر محمد گولہ اور فتح محمد ولد عبدالرحمٰن گولہ کے نام سے ہوئی ہے، دونوں آپس میں چچا اور بھتیجا بتائے جا رہے ہیں، جبکہ زخمی کی شناخت میر محمد کے نام سے ہوئی ہے، وقوعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس اور لواحقین نے لاش اور زخمی کو ڈی ایچ کیو اسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کیا جہاں سے لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیئے گئے اور زخمی کو طبی امداد کے بعد گھر روانہ کر دیا گیا، جاں بحق افراد کے لواحقین نے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف خانپور پل کے مقام پر احتجاجی دھرنا دیکر ڈیرہ اللہ یار اوستہ محمد روڈ کو بلاک کر دیا جسکے باعث دونوں اطراف گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، مظاہرین کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔
اوستہ محمد اور ڈیرہ اللہ یار میں فائرنگ سے تین افراد جاں بحق،3 زخمی

ٹیگز:
فائرنگ
