گنداواہ (ڈیلی گرین گوادر) جھل مگسی اور گنداواہ میں مختلف واقعات میں چار افراد قتل دو زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گنداواہ کے ایریے سیڈفارم کے نزدیک کھنجانی برادری اور جودھانی میں فائرنگ کا تبادلہ, فائرنگ سے دو افراد موقع پر جانحبق ہوگئے جبکہ افراد شدید زخمی ہوگئے جانحبق ہونے والوں کے محمد عثمان ولد محمد افضل کھنجانی, علی اصغر ولد درمحمدکھنجانی شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں کے نام محمد سلیمان ولد محمد افضل کھنجانی اور عبدالقدیر ولد اللہ ڈنہ کھنجانی شامل تھے۔مقامی پولیس کو اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ واردات پر پہنچ کر نعشوں اور زخمیوں کو تحویل میں لے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال گنداواہ میں لایا گیا جہاں پر نعشوں کی پوسٹ مارٹم کرکے نعشیں ورثا کی حوالے کردی جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد لاڑکانہ ریفر کردیا۔جبکہ گنداواہ کے علاقے کوٹ بچل میں زمینی تنازعے پر شہباز ولد محمد بخش مغلانی کو قتل کردیا اور جھل مگسی لیویز ایریے میں ماہی فقیر کے مقام پر نامعلوم افراد نے ظفر علی ولد عبدالسلام کھوسہ کو قتل کردیا۔مزید پولیس فورس اور لیویز فورس تفتیش کررہی ہے
جھل مگسی اورگنداواہ میں مختلف واقعات میں 4 افراد قتل، دو زخمی

ٹیگز:
جھل مگسی
