کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں نامعلوم افراد ایف سی کی چوکی پر دستی بم پھینک کرفرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق منگل کی رات کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر واقع بلوچستان یونیورسٹی کے سب کیمپس میں ایف سی چوکی پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جوچوکی کے قریب واقع قبرستان میں گر کرزوردار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے۔
کوئٹہ،قمبرانی روڈ پر ایف سی کی چوکی پر دستی بم حملہ

ٹیگز:
کوئٹہ
