کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں دوران گشت پو لیس پر مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، پو لیس نے مو ٹرسائیکل سوار تین ملزمان کو گر فتار کر لیا۔ پو لیس کے مطابق گزشتہ شب پو لیس اہلکار کوئٹہ کے علا قے رحمت کالونی میں گشت کر رہے تھے کہ ایک مو ٹر سائیکل پر سوار تین مشکوک افراد نے پو لیس پر فائرنگ کر دی جوابی کاروائی میں پو لیس نے تین ملزمان شاکر، بلال اور دلیل خان کو گر فتار کر کے انکے قبضے سے مو ٹرسائیکل، پستول بمعہ کارتوس اور تین مو بائل بر آمد کر لئے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔
کوئٹہ میں دوران گشت پو لیس پر مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ

ٹیگز:
کوئٹہ
