کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان اسمبلی کی 38 سال پرانی تاریخی عمارت کو منہدم کرکے نئے ایوان کی تعمیر کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، جس کے ڈیزائن میں بلوچ ثقافت کو مدنظر رکھا جائے گا۔بلوچی گدان (خیمے) کی طرز پر بنی یہ عمارت اپنے منفرد طرزِ تعمیر کی وجہ سے اہمیت رکھتی ہے اور 1986 میں 5 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی تھی۔ تاہم، حکومت نے اسے خستہ حال قرار دے کر نئی عمارت کی تعمیر کا منصوبہ بنایا ہے، جس کے لیے اسمبلی سے قرارداد بھی منظور کرالی گئی ہے۔بلوچستان حکومت نے نئی عمارت کے لیے 5 ارب روپے مختص کر رکھے ہیں، مگر حتمی لاگت اس سے کہیں زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ تاریخی عمارت کو گرانے کے فیصلے پر مختلف حلقوں میں بحث جاری ہے، اور اس منصوبے کو بعض حلقے متنازع بھی قرار دے رہے ہیں۔
بلوچستان اسمبلی کی عمارت گرانے کا فیصلہ، نئی تعمیر کے لیے 5 ارب روپے مختص

ٹیگز:
بلوچستان اسمبلی
