زہری(ڈیلی گرین گوادر) زہری میں نامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما سمیت 2افراد جاں بحق جبکہ گن مین زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو زہری کے علاقے میں نامعلوم مسلح افرادنے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما وڈیرہ غلام سرور پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وڈیرہ غلام سرور اورمولوی امان اللہ جاں بحق جبکہ گن مین محمد رمضان زخمی ہوگیامقامی انتظامیہ نے نعش اورزخمی کوہسپتال پہنچادیا جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔مقامی انتظامیہ مزید کارروائی کر رہی ہے۔
زہری،مسلح افرادکی فائرنگ سے جمعیت کے رہنماوڈیرہ غلام سرور سمیت 2افراد جاں بحق، گن مین زخمی

ٹیگز:
زہری
