حب(ڈیلی گرین گوادر) پیپلز پارٹی کے رہنما جاوید جمالی ضلع کونسل حب کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ضلع کونسل حب کے چیئرمین کی نشست کے لیے انتخابات منعقد ہوئے جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما جاوید جمالی اور بھوتانی عوامی کارواں کے رہنماء فیض محمد زہری کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں پیپلز پارٹی کے رہنما جاوید جمالی 13ووٹ لیکر ضلع کونسل حب کے چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ انکے مدمقابل امیدوار فیض محمد زہری کو صرف چار ووٹ ملے جبکہ دو ووٹ خراب ہوگئے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں و کارکنان نے جاوید جمالی کی کامیابی پر چشن منایا اور انکو پھولوں کے ہار پہنائے صوبائی وزیر زراعت میرعلی حسن زہری بھی موجود تھے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما جاوید جمالی ضلع کونسل حب کے چیئرمین منتخب

ٹیگز:
جاوید جمالی
