کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کوئٹہ کے زیر اہتمام اسکاؤٹنگ اسکارف ڈے کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں بلوچستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی کمشنر امان اللہ کنرانی، بلوچستان بوائز سکاؤٹس ایسوسیشن کے سیکرٹری صابر حسین نیازی اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان حافظ رؤف عطا ء سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بلوچستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی کمشنر امان اللہ کنرانی نے کہا کہ ہر سال یکم اگست کو اسکاوٹس سکارف ڈے اسکاوٹنگ میں رومانی اور ان کے سکارف کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے منایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سکاوٹنگ نوجوانوں کو مثبت اور صحت مند مشغلے فراہم کرنے امن کو فروغ دینے اور ان کے فراغ وقت کو معنی خیز بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے سکاؤٹنگ کے ذرائع سے نوجوانوں کو ان کی قومی اور بین الاقوامی ترقی کے لئے تیار کیا جاتا ہے۔ سکاوٹنگ انہیں اسلامی اخلاقیات، راستہ راہی، ایمانداری اور محبتِ وطن کی سبق سکھاتی ہے جو بھی شخص اسکاؤٹ کا سکارف پہنتا ہے اور ایک سکاؤٹ بنتا ہے، وہ دوسروں کی مدد اور دنیا کو بہتر بنانے کے لئے اپنی زمہ داری ادا کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہتا ہے۔امان اللہ کنرانی نے کہا کہ اسکاوٹنگ بلوچستان اور پاکستان کے لئے بہت اہم ہے کیونکہ یہ نوجوانوں کو فکری اور جسمانی تربیت دیتی ہے اور ملک کے ترقی اور تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
اسکاوٹنگ بلوچستان اور پاکستان کے لئے بہت اہم ہے نوجوانوں کو فکری اور جسمانی تربیت دیتی ہے، امان اللہ کنرانی

ٹیگز:
امان اللہ کنرانی
