کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)الیکشن ٹربیونل میں پی بی 40 کوئٹہ تھری کے حوالے سے نادرا نے ووٹوں کی تصدیق سے متعلق رپورٹ جمع کرا دی کیس کی سماعت الیکشن ٹربیونل کے جج عبداللہ بلوچ نے کی۔تفصیلات کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی صمد گورگیج کے خلاف قادر علی نائل نے عذرداری دائر کر رکھی تھی، جس میں ووٹوں کی نادرا سے تصدیق کی استدعا کی گئی تھی۔ الیکشن ٹربیونل نے نادرا کو ووٹوں کی بائیو میٹرک تصدیق کا حکم دیا تھا، جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے نادرا نے اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔الیکشن ٹربیونل نے کیس کی مزید سماعت 26 فروری تک ملتوی کر دی۔
کوئٹہ،الیکشن ٹربیونل میں پی بی 40 کیس کی سماعت، نادرا کی رپورٹ جمع

ٹیگز:
الیکشن ٹربیونل
