پنجگور (ڈیلی گرین گوادر)ضلع پنجگور کے علاقے تسپ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گرمکان پنجگور کا رہائشی محمد رفیق جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق واقعہ تسپ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے محمد رفیق کو نشانہ بنایا۔ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔حکام کے مطابق فائرنگ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پنجگور،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ٹیگز:
پنجگور
