کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) میں جاری فوڈ فیسٹیول کے دوران گیس سلینڈر دھماکے سے خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ ہوتے ہی فیسٹیول میں بھگدڑ مچ گئی، جس سے مزید افراد زخمی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ دھماکے کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔
کوئٹہ،ڈی ایچ اے ایٹ فیسٹیول میں سلینڈر دھماکہ، خاتون سمیت تین افراد زخمی، اسپتال منتقل

ٹیگز:
ڈی ایچ اے
