کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پارلیمانی سیکر ٹری ایس اینڈ جی اے ڈی عبدالمجید بادینی نے کہا ہے کہ سال 2024 میں جعفر آباد سیلاب میں ڈوبا ہواتھا لیکن بلوچستان سے جعفرآباد کے لئے ایک پینا ڈول کی گولی بھی نہیں آئی،اسمبلی میں سیا ست کے لئے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کے لئے آیا ہوں۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمامنعقدہ ڈونر کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ عبدالمجید بادینی نے کہا کہ سال 2024میں جعفر آباد میں 27 اسکولز بند تھے لیکن موجودہ حکومت نے جعفر آباد کے 27 بند اسکولز میں سے 20 اسکولز کو کھول دیا باقی 7اسکولوں کو بھی جلد کھول دیا جائیگا، انہوں نے کہاکہ میں نے کبھی سیاست نہیں کی ہمیشہ عوام کی خدمت کی بات کی ہے سال 2024 میں سیلاب کے باعث میرا علاقہ پانی میں ڈوبا ہواتھا جعفرآباد کے عوام کی مدد باہر ممالک سے کی گئی لیکن بلوچستان سے جعفرآباد کے لئے ایک پینا ڈول کی گولی بھی نہیں آئی سیلاب کے باعث ہمارے علاقے میں مردوں کو دفنانے کی جگہ بھی نہیں تھی الخدمت فاونڈیشن کے لئے 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کرتاہوں۔
اسمبلی میں سیا ست کے لئے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کے لئے آیا ہوں،عبدالمجید بادینی

ٹیگز:
عبدالمجید بادینی
