کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے علاقے میں سیکورٹی فورسز پر دستی بم حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق اتوار کی شب نامعلوم مسلح افراد نے کرانی روڈ پر ہزارہ ٹاؤن کے قریب واقعہ چیک پوسٹ پر گرینڈ لانچر کے ذریعے چار دستی بم پھینکے جو زوردار دھماکے سے پھٹ گئے تاہم خوش قسمتی سے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حملے کے بعد سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکھٹے کرنے کے بعد حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔
کوئٹہ،کرانی روڈ ہزارہ ٹاون میں قائم ایف سی چیک پوسٹ پردستی بم حملہ

ٹیگز:
کوئٹہ
