کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلی بلوچستان میر سرفرازبگٹی نے قلات میں لیویز چوکی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگردوں کے خلاف لیویز فورس کی جرات مندانہ کارروائی اور فوری رد عمل کو سراہتے ہیں،شہید علی نواز نے فرائض کی ادائیگی میں جان نچھاور کر کے بہادری کی مثال قائم کی، لیویز فورس کے جوانوں کی بہادری اور قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔اپنے جاری مذمتی بیان میں وزیراعلی نے قلات میں لیویز چوکی پر حملے کے نتیجے میں ایک لیویز اہلکار کی شہادت اوردو کے زخمی ہونے پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ لیویز اہلکار علی نواز کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، شہید علی نواز نے فرائض کی ادائیگی میں جان نچھاور کر کے بہادری کی مثال قائم کی، شہید لیویز اہلکار کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، زخمی لیویز اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کے خلاف لیویز فورس کی جرات مندانہ کارروائی اور فوری رد عمل کو سراہتے ہیں، لیویز فورس کے جوانوں کی بہادری اور قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، بلوچستان کے عوام کے تحفظ کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
لیویز فورس کے جوانوں کی بہادری اور قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،میرسرفرازبگٹی

ٹیگز:
میرسرفرازبگٹی
