گنداخہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علما اسلام تحصیل گنداخہ کے زیر اہتمام مدرسہ دارالعلوم گنداخہ میں سالانہ سیرت النبی کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں نامور علمائے کرام اور خطبا نے شرکت کی۔کانفرنس سے سابق صوبائی وزیر و سینیٹر حافظ حمداللہ، مولانا عبداللہ جتک، مولانا اسداللہ کھڑو، ضلعی امیر صوفی خاوند بخش چنہ، تحصیل امیر مولانا امان اللہ حقانی، جنرل سیکرٹری حافظ سلطان احمد سولنگی، مولانا غلام نبی جاگیرانی، مولانا محمد انور سجاد مینگل، مولانا شیر احمد مینگل سمیت سندھ اور بلوچستان کے کئی جید علمائے کرام نے خطاب کیا۔اس موقع پر حافظ حمداللہ نے یو این اے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علما اسلام ہمیشہ اسلامی اقدار کے تحفظ اور ملکی ترقی کے لیے کوشاں رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک کو مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے، اور اب عوام کو اپنے حقوق کے لیے میدان میں آنا ہوگا۔ انہوں نے تحصیل گنداخہ کی پسماندگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہاں سے منتخب ہونے والے نمائندے صرف اقتدار کے ایوانوں تک پہنچے، مگر علاقے کے مسائل جوں کے توں رہے۔دیگر مقررین نے کہا کہ مدارس حق کی آواز بلند کرتے رہیں گے اور عوام کو دین و دنیا کی تعلیم سے روشناس کرانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ قائدین نے کہا کہ قرآن و سنت کی روشنی میں ہر برائی کا خاتمہ ممکن ہے، اور انصاف و امن کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔کانفرنس کے اختتام پر جمعیت علما اسلام گنداخہ کے رہنماں نے کانفرنس کے دوران بہترین سیکیورٹی انتظامات پر ڈپٹی کمشنر اوستہ محمد ارشد حسین جمالی، ایس ایس پی، ڈی ایس پی اوستہ اور ایس ایچ او گنداخہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے جے یو آئی کے کارکنان، جے ٹی آئی کے نوجوانوں، انصار الاسلام کے رضاکاروں اور دیگر شرکا کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا۔
حکمرانوں نے ملک کو مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے،حافظ حمداللہ

ٹیگز:
حافظ حمداللہ
