کراچی(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ بابا امیر حمزہ خان زہری سے جھالاوان ہاؤس کراچی میں میر عبدالنبی زہری میر زیرک زہری نے ملاقات کی نوابزادہ کو مشیر بلدیات کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیااس موقع پر مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے والد چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کے ترقی پسندانہ سوچ اور وژن کے مطابق عوامی فلاح بہبود کے لیے دن رات اپنے اپ کو وقف کروں گا انہوں نے کہا کہ میں بلوچستان کے عوام کو خوشحال اور نوجوانوں کو تعلیم یافتہ دیکھنا چاہتا ہوں انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر ترقی اور خوشحالی صرف ایک خواب ہے انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیم پر توجہ دیں اور انے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔
بلوچستان کے عوام کو خوشحال اور نوجوانوں کو تعلیم یافتہ دیکھنا چاہتا ہوں،نوابزادہ بابا امیر حمزہ خان زہری

