کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں زیر زمین گیس پائپ پائن میں لیکج کے باعث سڑ ک پر آگ بھڑک اٹھی، ٹریفک پولیس کے اہلکار اور شہریوں نے بہادری سے آگ میں پھنسی گاڑی کو نکا ل لیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے علاقے امداد چوک پر گیس لیکیج کے باعث سڑک پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کی لپیٹ میں جائے وقوعہ سے گزرنے والی ایک گاڑی آ گئی موقع پر موجود ٹریفک پولیس اہلکار اور شہریوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر گاڑی کو آگ سے دور کر دیا اور ممکنہ بڑے نقصان سے بچا لیا۔
امداد چوک پر آتشزدگی، ٹریفک پولیس کی بروقت کارروائی سے بڑا نقصان ٹل گیا

ٹیگز:
امداد چوک
