کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کے علاقے کلی اسماعیل میں محکمہ ایکسائز کی اینٹی ناکوٹکس فورس کے عملے کے منشیات کے اڈے پر چھاپے کے دوران منشیات فروشوں کی فائرنگ سے تین اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔محکمہ ایکسائز حکام کے مطابق محکمہ ایکسائز کی اینٹی ناکوٹکس فورس کے عملے نے ڈپٹی ڈائریکٹر جمیل مری کی سربراہی میں کلی اسماعیل کے علاقے گوبر میدانی کے ایک ہوٹل میں قیام منشیات فروشوں کے اڈے پر چھاپہ مار ا اطلاع ملنے پر منشیات فروشوں کی عملے پر فائرنگ سے دو اہلکار اور ڈنڈے لگنے سے ایک اہلکار اور دو راہ گیر زخمی ہوگئے محکمہ ایکسائز کے زخمی اہلکاروں اور دونوں راہ گیروں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا،جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
کوئٹہ،کلی اسماعیل میں اینٹی ناکوٹکس فورس کے عملے کی منشیات کے اڈے پر چھاپہ،فائرنگ سے تین اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی

ٹیگز:
کلی اسماعیل
