کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے تین اضلاع میں 13اور 14ستمبر کو بارشوں کا امکان محکمہ پی ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات نے متعلقہ حکام کو الرٹ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بارشوں کے نئے سلسلے کے داخل ہونے کے بعد بلوچستان کے ضلع خضدار، قلات، لسبیلہ اور گرد ونواح میں 13اور 14ستمبر کو موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کا الرٹ جاری کرنے کے بعد کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے محکمہ پی ڈی ایم اے نے تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنران کو الرٹ جاری کردیا ہے۔محکمہ پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ بارش کے باعث خطرے میں آنے والی آبادیوں کی نشاندہی اور ہنگامی صورتحال میں انہیں محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لئے حکمت عملی تیار کرنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ حکام کو الرٹ رکھا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جاسکے۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے ماہی گیروں کے کھلے سمندر میں جانے، مسافروں کوغیر ضروری سفر،پہاڑی علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
بلوچستان کے تین اضلاع میں 13اور 14ستمبر کو بارشوں کا امکان

ٹیگز:
بارشوں
