ڈیرہ بگٹی(ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں طوفانی بارش کے باعث 2افراد جاں بحق 20افراد زخمی جبکہ کئی مکانا ت کی چھتیں اور چاردیواری بھی منہدم ہو گئیں۔ بدھ کو ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں طوفان بارش نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق 20افراد زخمی جبکہ متعدد مکانا ت کی چھتیں،چاردیوار یاں بھی منہدم ہو ئیں اور بجلی کے کھمبوں کو بھی نقصان پہنچا جس سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیاطوفانی بارش کے دوران مقامی جامع مسجد کا مینار بھی گر گیا، محکمہ پی ڈی ایم اے اور ریسکیو ٹیموں نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔
ڈیرہ بگٹی،سوئی موسلادار بارشوں کے باعث کئی مکانات منہدم،2 افراد جاں بحق،20زخمی

ٹیگز:
ڈیرہ بگٹی
