کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 35منٹ کی تاخیر سے ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ کے زیر صدارت شروع ہوا اجلاس میں جمعیت علما اسلام کے رکن بلوچستان اسمبلی سید ظفر آغا کی جانب سے ضلع پشین سمیت بلوچستان بھر میں منشیات کے ناسور میں اضافے کے خلاف پیش کی جانے والی قرارداد کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا قائد حزب اختلا ف میر یونس زہری کی جانب سے اسمبلی کے ایک سال مکمل ہونے کے باوجود ہاوس آف ہولڈ کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس نہیں ہوا محکموں کی کارکردگی کے بارے میں کسی کو معلوم نہیں جھالاوان میڈیکل کالج کی رپورٹ تین ماہ سے سامنے نہیں لائی جارہی آئے روز کوئٹہ کراچی شاہرا ہ کی بندش سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے رشوت لے کر آفیسروں کے تبادلے کیے جارہے ہیں آئی جی پولیس پانچ روز سے میرا فون نہیں اٹھا رہے ہیں حکومت کی ناقص کارکردگی کے خلاف اپوزیشن اراکین نے کورم کی نشاندہی کی جس پر پندرہ منٹ کے لیے اجلاس ملتوی کردی گئی کورم کو پورا کرنے کے لیے گھنٹیاں بجائی گئی پیر کو بلوچستان اسمبلی میں امن وامان کے حوالے سے ان کیمرہ بریفنگ دی جائے گی تمام اراکین اپنی حاضری کو یقینی بنائے ان کیمرہ بریفنگ میں لاپتہ افراد کے حوالے سے بھی آوٹ پٹ دیا جائے تاکہ آئے روز قومی شاہراہوں کی بندش کا سلسلہ بند ہو ڈاکٹر مالک بلوچ کا بلوچستان اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ڈپٹی اسپیکر نے مولانا ہدایت الرحمان اور فضل قادر مندوخیل کی قراردادوں کو جمعہ کے اجلاس کے لیے ملتوی کردیا جمعیت علما اسلام کے رکن بلوچستان اسمبلی سید ظفر آغا نے قرار داد پیش کی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ضلع پشین میں منشیات کی بڑھتی ہوئی سمگلنگ کی وجہ سے علاقے میں منشیات میں مبتلا افراد کے تعداد میں ہر دن اضافہ ہورہا اور ان منشیات کی وجہ سے معاشرے کے بیشتر نوجوان اس ناسور میں مبتلا ہورہے ہیں جس کے باعث نہ صرف ان کا مستقبل تباہ ہورہا ہے بلکہ ان کی زندگی تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے اس کے علاوہ پورے صوبے میں وارداتوں میں اضافہ ہوتا جارہا جس کا تدارک لازمی ہے لہذا یہ ایوان صوبائی حکومت سے سفارش کرتی ہے کہ ضلع پشین میں منشیات کے تدارک سینٹر کے قیام کو ضروری بنائے تاکہ اس میں منشیات میں مبتلا افراد کی علاج معالجہ ہوسکے قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے کہا کہ یقینا یہ مسئلہ بہت اہم ہے منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں بہت تیزی سے اضافہ ہورہا ہے میں نے تعلیمی اداروں کے سربراہوں کا اجلاس بلا کر اس حوالے سے تفصیلات معلوم کی منشیات کے خاتمے کے لیے قدامات بہت ضروری ہے کیونکہ منشیات کی روک تھام نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان نسل بہت طرح سے اس میں مبتلا ہورہے ہیں قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچستان نے کہا کہ کوئٹہ کے سٹی نالے میں نہ صرف نوجوان بلکہ خواتین بھی آپ کو منشیات استعمال کرتے ہو نظر آئیں گے منشیا ت کے مختلف سینٹروں میں آپ کو آفسران اور دیگر مکاتب فکر کے لوگ علاج کرتے ہوئے نظر آئیں گے انٹی نارکوٹکس خود منشیات فروخت میں ملوث ہیں حکومت بتائیں کہ منشیا ت فروش کون ہیں کیا وہ اتنے با اثر ہے کہ ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوتی بد قسمتی سے کالے شیشوں والے گاڑیوں میں بندوق بردار اور قائد اعظم کی تصویر لگا کر یہ لوگ منشیات سمگلنگ کرتے ہیں ان کو کسی چیک پوسٹ پر نہیں روکا جاتا ان کی سرپرستی کون کررہا ہے ہمیں بتا دیا جائے قرارداد پر فضل قادر مندوخیل اور دیگر اراکین نے بھی اظہار خیال کیا جس پر ایوان نے پشین میں منشیات کے تدار ک کے لیے سینٹر قائم کرنے کی قرارداد منظور کرلی ڈپٹی اسپیکر نے رکن بلوچستان اسمبلی فضل قادر مندوخیل اور مولانا ہدایت الرحمان کی قراردادوں کو جمعہ تک کے لیے موخر کردیا بلوچستان اسمبلی نے مولانا ہدایت الرحمان کی جانب سے توجہ دلاو نوٹس کو بھی نمٹا دیا صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی نے اراکین اسمبلی کی جانب سے امن وامان اور دیگر مسائل کے حوالے سے اٹھائے گئے پوائنٹ آرڈر اور سوالات کے جواب میں کہا کہ یقینا بلوچستان کے حالات مخدوش ہیں اس پر ان کیمرہ اجلاس میں ہی روشنی ڈالی جاسکتی ہے پیر کو بلوچستان اسمبلی میں سیکیورٹی صورتحال پر ان کیمرہ بریفنگ ہوگی جس میں دہشتگردی کے محرکات ملک دشمن عناصر سے تفصیلی بریفنگ ہوگی انہوں نے کہا سڑکوں کی بندش کی ضلعی انتظامیہ معاملات کو دیکھ رہی ہے دہشتگرد باہر سے نہیں آتے یہی کے بندے ہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے اس حوالے سے کام کررہے ہیں صوبے میں جو کچھ ہورہا ہے کون ملوث ہے ان کیمرہ سیشن میں سب کو آگاہ کریں گے اس حوالے سے نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ ہم بھی واقعات کو دیکھ رہے ہیں اس کا وے فارورڈ کیا ہے ہر روز قومی شاہراہیں لاپتہ افراد کے مسئلے کے خلاف بند ہوتی ہے لاپتہ افراد کے مسئلے کو بھی حل کیا جائے بحث برائے بحث نہیں ہونا چاہیے عملی کام ہونا چاہیے ان کیمرہ سیشن میں عملی تجاویز بھی لائی جائے جس پر ڈپٹی اسپیکر نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس جمعہ 7فروری سہ پہر تین بجے تک ملتوی کردیا۔
بلوچستان اسمبلی اجلاس،پشین سمیت بلوچستان بھر میں منشیات کیخلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور

ٹیگز:
بلوچستان اسمبلی اجلاس
