کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سیکورٹی فورسز نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پاک افغان سرحدی شہرچمن سے اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا۔ سیکورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق جمعرات کو سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع ملنے پر پاک افغان سرحدی شہر چمن کے علاقے گلدار باغیچہ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ٹھکانے پر چھاپہ مارکروہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا جس میں اینٹی پرنسل مائنز، راکٹ لانچر، گرینڈ لانچر برآمد،پرائما کارڈ،سیفٹی پن اور سامان قبضے میں لے لیا جو نامعلوم دہشت گردوں نے تخریب کاری میں استعمال کرنے کیلئے وہاں چھپارکھا تھا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔سیکورٹی فورسز مزید کارروائی کررہی ہے۔
چمن میں تخریک کاری کا منصبوبہ ناکام،اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

ٹیگز:
چمن
