اوستہ محمد (ڈیلی گرین گوادر)اوستہ محمد کے علاقے ایری لاڑہ میں قلات سے آئے ہوئے مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے دوست محمد علی احمد بروہی کو قتل کر دیا، جبکہ ان کے ساتھی علی محمد بروہی محمد شہی شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ پرانی دشمنی کے باعث پیش آیا۔ حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے، اور پولیس قاتلوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔ مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی، جبکہ زخمی کو علاج کے لیے لاڑکانہ ریفر کیا گیا۔
اوستہ محمد،فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،دوسرا زخمی

ٹیگز:
اوستہ محمد،
