ہرنائی(ڈیلی گرین گوادر)ہرنائی میں زرد آلو کے علاقے میں واقع سردار ٹھیکیدار کی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے کے باعث ایک کانکن جان بحق ہوگیا، جبکہ دو کانکن زخمی ہو گئے۔لیویز کنٹرول روم کے مطابق، حادثہ میں جان بحق ہونے والے کانکن کی شناخت محمد ولی سکنہ زرد آلو کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی ہونے والے کانکنوں میں حضرت ولد سکنہ خانو زئی اور داود خان سکنہ زرد آلو شامل ہیں۔زخمی کانکنوں اور لاش کو کانکنوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کوئلہ کان سے نکال کر نزدیکی مرکز صحت منتقل کیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد جان بحق کانکن کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔
ہرنائی،کوئلہ کان میں حادثہ، ایک کانکن جاں بحق، دو زخمی

ٹیگز:
ہرنائی
