ڈیرہ بگٹی (ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ بگٹی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد موقع پر جاں بحق ایک شدید زخمی ہوگیا۔لیویز حکام کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے کاشی غربی میں سنگسیلہ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی اندھادھند فائرنگ سے دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا جاں بحق افراد کی شناخت مندوست اور میاں بگٹی کے ناموں سے ہوئی جو کہ کاشی ہی کے رہائشی بتائے گئے جبکہ فائرنگ سے شدید زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ضلع سے باہر منتقل کردیا گیا
ڈیرہ بگٹی، مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق،1 شدید زخمی

ٹیگز:
فائرنگ
