کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)مرکزی مسلم لیگ کاصوبائی سیکرٹریٹ میں لیاقت بلوچ مولاناہدایت الرحمان بلوچ کے اعزازمیں استقبالیہ تقریب کاانعقاد۔نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے حالات پر وفاقی، صوبائی حکومتیں اور ریاستی سکیورٹی ادارے سنجیدگی کی بجائے مفاداتی اور طاقت و قوت کے استعمال پر انحصار کررہے ہیں. ریاست کا یہ رویہ بلوچستان میں بڑی بیچینی کا ذریعہ ہے. فیڈریشن آئین کے مطابق ریاست کی اکائیوں کے حقوق کا تحفظ کرے اور صوبوں کی شکایات کا ازالہ آئینی اداروں، مشترکہ مفادات کونسل کے ذریعے کیا جائے۔بلوچستان کے حقوق کیلئے متحدہ مخلصانہ جدوجہدکی ضرورت ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ میں مرکزی مسلم لیگ کے صوبائی سیکرٹریٹ میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااستقبالیہ تقریب میں جماعت اسلامی ومرکزی مسلم لیگ کے ذمہ داران نے شریک تھے۔استقبالیہ تقریب سے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ،مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی رہنماشیخ یعقوب احمد،حافظ امجداسلام نے بھی خطاب کیا لیاقت بلوچ نے خطاب میں مزیدکہاکہ بلوچستان کے عوام کے سلگتے مسائل لاپتہ افراد،سی پیک،سیندک،ریکوڈک ودیگرپراجیکٹ کے ثمرات سے محرومی،بارڈربندش،بے روزگاری،بدامنی جیسے مسائل کوفوری وسنجیدگی سے حل کرنے کی ضرورت یے بے عمل وعدے،خالی خولی اعلانات زخموں پرنمک چڑکنے کے مترادف ہے۔ سندھ میں طویل مدت سے پی پی پی کی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے مسلسل پستی کی طرف دھکیل رہی ہے. پی پی پی وفاق اور صوبوں میں پوری توجہ اور تندہی سے اقتدار انجوائے کررہی ہے لیکن سندھ عملا بدامنی، اغوا برائے تاوان، قبائلی جھگڑوں اور تعلیمی اداروں کو تباہی سے دوچار کردیا ہے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ قومی اسمبلی سے پیکا ترمیمی بل کی منظوری کو ملک میں اندھیر نگری کا بدنیتی پر مبنی کالا قانون ہے، جماعتِ اسلامی اسے مسترد کرتی ہے، حکومت پیکا ترمیمی بل فوری واپس لے. لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی سیاسی مذاکرات کو غیرسنجیدگی سے مذاق رات بنارہے ہیں. سیاسی مذاکرات کی ناکامی سیاست، جمہوریت اور پارلیمانی جمہوریت کے لیے نیک شگون نہ ہوگا. سیاسی بحرانوں سے نجات اور سیاسی استحکام کے لیے ضروری ہے کہ قومی سیاسی قیادت قومی ترجیحات، قومی ترجیحات پر دبا سے آزاد ہوکر اور اپنی ماضی کی غلطیوں کو تسلیم کرکے اتفاق رائے سے فیصلے کریں. 26 ویں آئینی ترمیم اور سپریم کورٹ، ہائی کورٹ میں جسٹس حضرات کی تقسیم حالات کو بھیانک بنارہی ہے. جج صاحبان تقسیم در تقسیم کی بجائے ازخود عدالتی حالات کو درست کرنے کا نوٹس لے. عوام کے لیے عدل و انصاف کی فراہمی کی خاطر عدالتیں اپنا قومی، انسانی، شرعی فریضہ ادا کریں. لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہائی پاور سلیکشن بورڈ میں سیاسی قیادت کی ممبرشپ متنازع سیاسی فیصلہ ہے. عدلیہ کی طرح سول سروس کو بھی تنازعات کا شکار کیا جارہا ہے. سیاسی جمہوری حکمران ناجائز بالادستی کی بجائے آئیں، قانون اور ضابطوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں. حکومتیں انتخابات کی طرح الیکشن کمیشن آف پاکستان میں تقریروں کے لیے بھی غیرآئینی، غیرجمہوری واردات کررہی ہے. الیکشن کمیشن آف پاکستان میں تقرریاں ہر شک و شبہ سے بالاتر بنائی جائیں لیاقت بلوچ نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ ہی رفح پر حملہ اسرائیل کا سنگین جنگی جرم ہے. اسرائیل ناجائز اور ناقابل اعتبار ہے،عالمِ اسلام کی قیادت کو ہی فیصلہ کن اقدامات کرنا ہونگے. امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی قطر میں فلسطین حماس کی قیادت سے ملاقات پاکستانی عوام کی طرف فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا بروقت جرات مندانہ اقدام ہے۔
بلوچستان کے حقوق کیلئے متحدہ مخلصانہ جدوجہدکی ضرورت ہے،لیاقت بلوچ

ٹیگز:
لیاقت بلوچ
