کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد نے ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کا دورہ کیا اس موقع پر خواتین اور مرد قیدیوں میں سردی کے لیے جیکٹس تقسیم کیے۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ڈسٹرکٹ جیل سپرنٹینڈنٹ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سپرنٹنڈنٹ نے جیل قوانین، قیدیوں کی تعداد، مریض قیدیوں اور جیل کے مختلف بیرکوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اس دوران ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو جیل میں مختلف مشکلات و مسائل سے آگاہ کیاگیا سب اہم مسلہ سردیوں میں گیس ہیٹر کا فقدان تھا جس پر ڈپٹی کمشنر نے ایمرجسنی بنیادوں پر 50 گیس ہیٹر فراہم کرنے کی احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے جیل کے مختلف وارڈز اور بیرک کا معائنہ کیا وارڈ اور بیرک میں قیدیوں اور فیمیل وارڈ میں بات چیت کرکے انکے مسائل کے بارے میں پوچھا۔ڈپٹی کمشنر نے مریض قیدیوں کے ہسپتال کابھی دورہ کیا جہاں سپرڈنٹ جیل نے ایڈز کی بیماری کے بڑھنے کے بارے میں بریفنگ دی اور ہسپتال میں جاری علاج معالجے کا بھی جائزہ لیا اس دوران ڈی ایچ او کوئٹہ کو ہر قسم تعاون کرنے کی ہدایت کی۔۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے تمام بیرکوں میں جاکر میل اور فیمیل قیدیوں کو جیکٹ فراہم کیے۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جیل کے تمام مسائل حل کرنے میں ضلعی انتظامیہ سنجیدہ ہے سردی میں پہننے کے لیے جیکٹس اور گیس ہیٹر فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ اور یہاں صحت کے بہترین سہولیات فراہم کرنے کے کیے محکمہ ہیلتھ کے آفیسران کو ہدایات جاری کردیے ہیں ڈی ایچ او کوئٹہ اپنی ٹیم کے ہمراہ جیل کا دورہ کرکے مریضوں کی چیک اپ اور ادویات فراہم کریں گے۔
جیل کے تمام مسائل حل کرنے میں ضلعی انتظامیہ سنجیدہ ہے،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ

ٹیگز:
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
