کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر سے ڈیرہ مراد جمالی کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و فیکلٹی ممبرز نے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق لسبیلہ یونیورسٹی، اوستہ محمد، نصیرآباد اور جعفرآباد کے ڈگری کالجز کے 250 سے زائد طلباء و فیکلٹی ممبرز آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہرسے ملاقات کی ملاقات میں قیام امن میں ایف سی کی کاوشوں، تعلیم اور دیگر پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی جی ایف سی میجر جنرل عابد مظہرنے حاضرین سے مفصل گفتگو کی اور سوالات کے جوابات دئیے، اس موقع پر اساتذہ اور طلباء نے قیامِ امن میں ایف سی بلوچستان کے کردار کو سراہا اور شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ آئی جی ایف سی میجر جنرل عابد مظہرنے اساتذہ اور طلباء کو معاشرے کا اہم ستون قرار دیتے ہوئے طلباء کو ملکی ترقی، امن و سلامتی کے لئے بھرپور کردار ادا کرنے کی تلقین کی طلباء و فیکلٹی ممبرز نے اس ملاقات کو انتہائی مفید قرار دیا۔
آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) سے ڈیرہ مراد جمالی کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و فیکلٹی ممبرز کی ملاقات

