کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) حکومت بلوچستان کا خلاف قانون ہڑتال اور اسپتالوں کی بندش میں ملوث ڈاکٹرز اور ماتحت اسٹاف کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ہڑتال اور اسپتالوں کی بندش میں شامل ڈاکٹروں، پیرا میڈیکس، اور فارماسسٹ کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کردئیے۔ صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کے ایک بیان کے مطابق حکومت نے ہڑتال اور اسپتالوں کی بندش میں شامل ڈاکٹروں، پیرا میڈیکس، اور فارماسسٹ کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کر دی ہے، 29 ڈاکٹروں اور فارماسسٹ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے گئے میڈیکل افسران ڈاکٹر بہار شاہ، ڈاکٹر کلیم اللہ، ڈاکٹر صبور کاکڑ، ڈاکٹر یاسر اچکزئی، ڈاکٹرمبارک خان، ڈاکٹر عبدالمالک کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے گئے،صوبائی وزیر صحت کے مطابق فارماسسٹ میں اعجاز آغا، عابد عبداللہ، فرید خان کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا، ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ اسپتال کی بندش میں ملوث تمام ڈاکٹروں، فارماسسٹوں، اور پیرا میڈیکس کو ملازمت سے معطل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیااسپتالوں کی زبردستی بندش میں ملوث ڈاکٹروں کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے گی، حکومت پی ایم ڈی سی کو خط لکھنے پر غور کر رہی ہے، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رندکے مطابق صحت عامہ کی طبی خدمات کی بندش تشویشناک اور قابل مذمت ہے۔
اسپتالوں کی زبردستی بندش میں ملوث ڈاکٹروں کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے گی،شاہد رند

ٹیگز:
شاہد رند
