خضدار (ڈیلی گرین گوادر)خضدار کی تحصیل زہری سے ملنے والی لاش کی شناخت لاہور کے رہائشی کے طور پرہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز زہری سے ملنے والی لاش کی شناخت شاہزیب ولد محمد ریاست ساکن لاہور کے نام سے ہوئی جس کی عمر 19 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔ مذکورہ مرنے والے شخص کو جب ہسپتال پہنچایا گیا۔ تو وہ اس وقت تک زندہ تھا اور وہاں انہوں نے اپنی شناخت خود کرائی۔ جس کے بعد وہ فوت ہوگیا۔ انتظامیہ کے مطابق اگر ان کے ورثاء کو یہ اطلاع ملے تو لاش خضدار ہسپتال سے وصول کرسکتے ہیں۔ بصورت دیگر لاش کو امانتاً دفنا دیا جائیگا۔
گزشتہ روززہری سے ملنے والی لاش کی شناخت لاہور کے رہائشی کے طور پرہوگئی

ٹیگز:
زہری
