گوادر (ڈیلی گرین گوادر) گوادر کے علاقے نیا آباد میں ایک خاتون چور نے سولر پینل مفت دینے کا لالچ دے کر معمر خاتون کی آنکھوں میں ایلفی ڈال کر سونا چوری کر لیا۔ زرائع کے مطابق، خاتون چور نے معمر خاتون کو سولر پینل فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر انہیں بہکایا اور پھر اس دوران ان کی آنکھوں میں ایلفی ڈال کر سونا چوری کر لیا۔چوری کی واردات کے بعد پولیس نے خاتون چور کی تلاش شروع کر دی ہے اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزمہ کو گرفتار کر لیا جائے گا اور لوٹی ہوئی جائیداد برآمد کی جائے گی۔
گوادر،چوروں نے معمر خاتون کی آنکھوں میں ایلفی ڈال کر سونا چوری کرلیا

ٹیگز:
گوادر
