کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان ہائی کورٹ میں کوئٹہ سے اغوا ہونے والے کمسن طالب علم مصور خان کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت میں ان کیمرہ بریفنگ، کیس کی سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔ جمعرات کو بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس شوکت رخشانی پر مشتمل بینچ نے 15 نومبر کو کوئٹہ سے اغوا ہو نے والے کمسن طالب علم مصور خان کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کی، کیس کی سماعت سے متعلق ججزچیمبرمیں ان کیمرہ بریفنگ بھی ہوئی، جس میں مغوی بچے کے والد راز محمد بھی مو جود تھے،بعد ازاں مصور خان کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کردی گئی، 10 سالہ طالب علم محمد مصور کو 15 نومبر کو کوئٹہ کے علاقے پٹیل باغ سے اغوا کیا گیا تھا۔
بلوچستان ہائی کورٹ میں مصور خان کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت،والد کو ان کیمر بریفنگ

ٹیگز:
مصور خان
