کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر و سینیٹرمولانا عبدلواسع نے کہا ہے کہ حکومتی مشینری بری طرح ناکام ہوچکی ہے،تمام امور رک گئے ہیں حکومت میں نہ سکت ہے اور نہ ہی اہلیت ان حالات میں حکومت کی بے بسی اشکارہ ہوچکی ہے،ضلع کیچ کے سرپست اعلی مولانا محمد الیاس کے مدرسے پر دھماکے کی شدید الفاظ می مذمت کرتے ہیں،مدارس پر کبھی حکومت کی طرف سے چھاپوں کے نام پر کریک ڈاون کیا جاتا ہے تو کبھی دین دشمن عناصر کی برف سے نشانہ بنایا جاتاہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا کہاس وقت تمام بین الصوبائی شاہرائیوں پر سفر کرنا خطرات سے خالی نہیں ہے حکومت اس حوالے سے صرف رکاوٹیں بناسکی ہے عوام سے بنیادی انسانی حقوق ضبط کئے جا رہے ہیں حکومت عوام کے سامنے اپنے آپ کو جوابدہ نہیں سمجھتی ہیں عوامی نمائندوں کایہ شیوہ نہیں ہوتا ہے پہلے عوام کو حق نمائندگی سے محروم کیا گیا اسکے بعد بنیادی وسائل سے اب امن و امان کی مخدوش صورتحال نے عوام کا جینا محال کردیا ہے جمعیت علماء اسلام عوام کی حقوق پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کرتی،میدان میں اتریں گے اور عوام کی حقوق کو غضب کرنے والوں کا احتساب کرکے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی بے حسی کا یہ عالم ہے کہ پچھلے ایک ہفتے سے زائد وقت ہوا ہے لیکن کوئی حکومتی وفد دھرنا کے پاس نہیں گیاہے،پریشان حال خاندان کو دلاسہ تک نہیں دیا ہے بلوچستان کے علاقائی اور سیاسی اقدار ہیں جو اس وقت بری طرح مسخ کردیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری سیاسی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ یہاں تمام سیاسی وابستگی کو بالاتر رکھ کر صوبے میں آباد قبائل کے غم درد میں شریک رہے ہیں حکومت اقتدار کی رسی کشی میں مصرف ہے، گورننس کی ابتر صورتحال انکے سامنے کوئی سنجیدہ مسئلہ ہی نہیں ہے۔دریں اثناء صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے وفد کے ہمراہ جمعیت علمائاسلام قلعہ عبداللہ کے رہنما حاجی امیرحمزہ کاکڑ کی انتقال پر قلعہ عبداللہ جاکر ان کے لواحقین سے اظہات تعزیت کی۔
امن و امان کی مخدوش صورتحال نے عوام کا جینا محال کردیا ہے،سینیٹر مولانا عبدالواسع

ٹیگز:
سینیٹر مولانا عبدالواسع
