کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما و سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ بلوچستان میں فوجی آپریشن کے معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کے موقف میں واضح ہے، محسن نقوی فوجی آپریشن کے حامی جبکہ سرفراز بگٹی مخالف نظر آرہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز ڈائیلاسسز کے دوران سندھ کے صحافیوں کے اصرار کے بعد کہی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے مطابق بلوچستان میں فوجی آپریشن کی ضرورت ہے جبکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کہتے ہیں کہ بلوچستان میں کسی فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں، ایپکس اجلاس میں دو روز قبل ملکی سطح پر فیصلے سامنے آئے ہیں لیکن اب کیا صوبہ بلوچستان کے لیے وفاق کے کوئی انفرادی اور الگ فیصلے ہیں جن کے بارے صوبائی حکومت کا اور موقف سامنے آتا ہے،جے یو آئی رہنما نے کہا کہ کسی بھی فیصلے سے پہلے ماضی کے فوجی آپریشن کے نتائج کو بھی مد نظر رکھا جائے، تحریک انصاف کے احتجاج کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کا تحریک انصاف کے ساتھ باضابطہ کوئی اتحاد نہیں صرف پارلیمنٹ کی کاروائی میں مشترکہ نکات پر تعاون ہوسکتا ہے۔
فوجی آپریشن، وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ کے موقف میں واضح فرق ہے،حافظ حسین احمد

ٹیگز:
حافظ حسین احمد
