کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سے نامعلوم مسلح افراد کمپنی کے منشی سے 58لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ میں نجی کول کمپنی کا فضل نامی منشی بینک سے رقم لیکر کمپنی کے دفتر آرہا تھا کہ خدائیدار روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے اس سے 58لاکھ روپے کی نقد رقم چھین لی اور فرار ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذکرنے والے ادارے کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکھٹے کر نے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ مزید کاروائی جاری ہے۔
کوئٹہ،نامعلوم مسلح افراد کمپنی کے منشی سے 58لاکھ روپے چھین کر فرار

ٹیگز:
کوئٹہ
